میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، مجھ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد طالبان کے حملے میں شہداء کی شہادت کا سوگ منا رہے ہیں، معصوم بچے اس خوف کی فضا میں اسکول نہیں جا سکتے، اس بزدلانہ اور ظالمانہ عمل کی مذمت کرتی ہوں

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی گفتگو

بدھ 17 دسمبر 2014 13:08

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملوں میں 132 بچوں سمیت 141 افراد کی شہادت پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ملالہ نے کہا کہ مجھ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی موت کا سوگ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ طالبعلم نے معصوم بچے اس خوف کی فضا میں اسکول نہیں جا سکتے۔’میں اس بزدلانہ اور ظالمانہ عمل کی مذمت کرتی ہوں‘۔یاد رہے کہ دو سال قبل ملالہ کو بھی طالبان نے حملہ کر کے ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے والی ملالہ کو طالبان کے مسلح حملہ آوروں نے انتہائی قریب سے سر میں گولی ماری تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ اس میں معجزانہ طور پر بچ گئی تھیں۔ملالہ نے کہا کہ اس حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے میں پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔