کراچی، گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

بدھ 17 دسمبر 2014 13:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ مائی کلاچی روڈ پر گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت جاوید اور شیرین کے نام سے کر لی گئی ۔ پولیس نے دعو ی کیا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ لاشوں کے پاس سے 25 سو ڈالر اور دیگرسامان ملا ۔ ملزمان نے میاں اور بیوی کو ایک ایک گولی مار کر قتل کیا ہے۔ واقعہ کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :