پشاور پولیس نے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا

بدھ 17 دسمبر 2014 13:07

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) پشاور پولیس نے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق پشاور شرقی سی ٹی ڈی تھانے میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد کی تعداد 141اور زخمی افراد کی تعداد 130 بتائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔