سانحہ پشاور،شہداء کیلئے پاکستان بھر کے سکولوں میں دعائیہ تقریبات کاانعقاد،دہشت گردی کے خاتمے کاعزم

بدھ 17 دسمبر 2014 13:07

کراچی /اسلام آباد /لاہور /پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں پاکستان کے مختلف سکولوں کی اسمبلیوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ کراچی کے کئی اسکولوں میں اس قومی سانحہ پر ہر آنکھ اشک بار اور دل غم سے رنجیدہ ۔وفاقی دارالحکومت میں بھی پشاور کے اسکول کے حملے میں ایک سو سے زائد بچوں کی شہادت پر ہر دل دکھی رہا۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف اسکولوں میں اسمبلیوں کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ۔اس موقع پر بچوں نے دہشتگردی سے لڑنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ملتان کے بچے بھی اسکولوں میں موجود رہے ،بچوں کے والدین کو سانحہ پشاور بھی خوف میں مبتلا کرسکا نہ بچوں کو ڈرا سکا۔مختلف اسکولوں میں بچے تعلیم کیلئے پہنچے۔اسکولوں میں اس گہماگہمی کے دوران بچوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما سیکیورٹی اہلکاروں سے محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :