سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، آرمی چیف سمیت سول و عسکری حکام کی شرکت

بدھ 17 دسمبر 2014 13:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) کور ہیڈکوارٹرپشاور میں سکول سانحہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کورہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وزیراعلی پرویز خٹک، اسپیکر اسد قیصر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی سمیت دیگر اہم سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شرکا نے نعرہ تکبیر اللہ و اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ اس موقع پر شہدا کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :