معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے،شہباز شریف

بدھ 17 دسمبر 2014 12:54

معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے،شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہونا ہوگا‘ معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے‘نئی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعلی ہاؤس میں اراکین کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا اتحاد و اتفاق اور یگانگت سے خاتمہ کرنا ہوگا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ نئی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا

متعلقہ عنوان :