پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا سے زیادہ

گذشتہ6سالوں کے دوران مجموعی طور پر 12409افراد جاں بحق جبکہ 31345سے زائد افراد زخمی ہو ئے ، سب سے زیادہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے افراد دہشت گردی کی جنگ میں جام شہادت نوش کر چکے ، رپو رٹ

بدھ 17 دسمبر 2014 12:51

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا سے زیادہ ہوگئی گذشتہ6سالوں کے دوران مجموعی طور پر 12409افراد جاں بحق جبکہ 31345سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا اور فاٹا کے افراد دہشت گردی کی جنگ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں اس سلسلے میں دستیاب اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا ہ میں مجموعی طورپر 4345افراد جاں بحق جبکہ 11056افراد زخمی ہوئے ہیں فاٹا میں اب تک 4346 افرادجاں بحق جبکہ8644افراد زخمی ہوئے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 1759افراد جاں بحق جبکہ 5729افراد زخمی ہوئے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہزارہ برادری کو خصوصی طورپر نشانہ بنایا گیا پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں `1043 افراد جاں بحق جبکہ3353 افراد زخمی ہوئے ہیں سندھ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 681افراد جاں بحق جبکہ 2559افراد زخمی ہوئے ہیں اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات میں 165افراد جاں بحق جبکہ 482زخمی ہوئے ہیں گلگت بلتستان میں 67جاں بحق 92زخمی جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 15جاں بحق جبکہ 69زخمی ہوئے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب اپریشن کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں بے حد کمی ہوئی ہے پشاؤر میں ہونے والا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جبکہ دنیا میں دوسری بڑا واقعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :