سانحہ پشاور کے سوگ میں ملک بھر میں سوگ کی فضاء‘ قومی پرچم سرنگوں‘ وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ‘ تمام کاروباری مراکز بند‘ سکولوں میں دعائیہ تقریبات‘ مختلف شہروں میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 12:50

سانحہ پشاور کے سوگ میں ملک بھر میں سوگ کی فضاء‘ قومی پرچم سرنگوں‘ وکلاء ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے سوگ میں ملک بھر میں سوگ کی فضاء‘ قومی پرچم سرنگوں‘ وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ‘ تمام کاروباری مراکز بند‘ سکولوں میں دعائیہ تقریبات‘ مختلف شہروں میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ پشاور کے سوگ میں بدھ کو ملک بھر میں سوگ کی فضاء چھائی رہی۔

ہر آنکھ اشکبار رہی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ کراچی‘ لاہور‘ سرگودھا‘ اٹک‘ فیصل آباد‘ جھنگ‘ ملتان‘ بہاولپور اور خوشاب سمیت ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور سانحہ پشاور کے سوگ میں تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور وکلاء نے عدالتی کارروائیوں میں حصہ نہ لیا۔ سرکاری اور نجی سکولوں میں دعائیہ تقریبات میں شرکاء نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں‘ اساتذہ اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ عنوان :