اقوام متحدہ میں پاکستان کی بین المذاہب مکالمے کے فر وغ کی قراردادمنظور

بدھ 17 دسمبر 2014 12:50

نیو یا رک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے جس میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے تمام مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور مفاہمت کے فروغ کیلئے ایسے طریقوں اور لائحہ عمل کو مضبوط بنانے پر زور دیا جس کا مقصد ان کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور امن وترقی کیلئے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

قرار داد میں تمام رکن ملکوں سے اپنے اس عزم کی تجدید پر زور دیاگیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی انسانی حقوق کے معاہدے کے مطابق انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے احترام کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

متعلقہ عنوان :