پشاور اسکول حملے پر سارا پاکستان سو گوار ،شہدا کے لیے خصو صی دعائیں

بدھ 17 دسمبر 2014 12:49

پشاور اسکول حملے پر سارا پاکستان سو گوار ،شہدا کے لیے خصو صی دعائیں

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور اسکول حملے کے بعد ملک بھر میں فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔پشاور میں بدھ کو تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ ملک بھر کے اسکولوں میں شہدا کے لیے خصو صی دعائیں کی گئیں ۔پاکستان کی تاریخ میں دہشت گردی کا سب سے بڑے واقعہ پشاور میں ہوا، آرمی پبلک اسکول میں پڑھنے والے 132 بیٹے ماوں سے چھین لیے گئے، عملے کے 9 ارکان بھی شہید اور 124زخمی ہوئے، اس سانحے پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں نے آگ و خون کی ہولی کے لیے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ ہولناک واقعے پر ملک بھر میں سوگ کاعالم طاری ہے،زندگی چپ ہے اور فضا سوگوار ہے۔پشاورکی چاروں سرکاری یونیورسٹیاں3دن تک بندرہیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ پشاور کے مطابق سانحہ پشاور کے سوگ میں پشاور کی چاروں سرکاری یونیورسٹیاں 3دن تک بند رہیں گی جبکہ فاٹا سیکریٹریٹ کے اعلان کے مطابق قبائلی علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے3دن تک بندرہیں گے۔

ادھر ایبٹ آباد میں بھی ضلع بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بدھ کے روز بند رکھنے کا اعلان کیا ۔تاہم اسلام آباد سے جاری اعلان کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تعلیمی ادارے معمول کیمطابق کھلے رہے ۔ ادھر سانحہ پشاور پر ملک بھرمیں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔یوم سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔دفتر خارجہ کے مطابق تمام پاکستانی سفارتخانوں اورہائی کمیشنزمیں قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔

ادھر تاجروں کی جانب سے ملک بھر میں بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔سندھ بھرمیں اسکولز اورکالجز معمول کیمطابق کھلیں گے، وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اسکولوں میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گی اور جامعہ کراچی میں ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔سانحہ پشاورپرگلگت بلتستان حکومت نے بھی تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔ ادھر بھا رت کے تعلیمی ادارو ں میں بھی اس واقعہ کے خلا ف دو منٹ کی خا مو شی اختیا ر کی گئی دوست ملک تر کی میں بھی ایک روز کا سو گ منا یا گیا ۔

متعلقہ عنوان :