وزیراعظم نے دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت کی پابندی ختم کردی

بدھ 17 دسمبر 2014 12:48

وزیراعظم نے دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت کی پابندی ختم کردی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم کے مطابق اب دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کو اب سزائے موت دی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران تجویز دی تھی کہ دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے مجرموں کو لٹکا دیا جائے۔ دنیا نیوز نے سزائے موت پر عملدرآمد کی خبر سب سے پہلے بریک کی۔

متعلقہ عنوان :