پشاور واقعہ ‘ فغان قوم کیلئے بھی عظیم سانحہ ہے ‘ افغانستان کے صدر کی مذمت

بدھ 17 دسمبر 2014 12:31

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر پشاور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغان قوم کیلئے بھی عظیم سانحہ ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر نے پشاور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس قومی سانحہ پر افغان قوم پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، یہ افغان قوم کے لیے بھی عظیم سانحہ کا دن ہے۔ افغان صدر نے کہاکہ خطے میں ہر صورت امن لایا جائے گا ، ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :