امریکی صدر براک اوباما کی سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 17 دسمبر 2014 12:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے پرعزم اور تیار ہیں ۔ذرائع کے مطابق امریکی صدربراک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفونک کر کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اورغم کا اطہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اوباما نے کہا کہ وہ اپنی اور امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اور غم کااظہارکرتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مددکیلئے پرعزم اورتیارہیں،امریکی صدراوباما نے کہامعصوم بچوں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور استاذہ کو بہیمانہ طریقے سے نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اخلاقی پستی کا شکار ہیں۔اوباما نے کہا کہ ہم پاکستان عوام کے ساتھ ہیں اور امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں حکومت پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :