سانحہ پشاور، مشکوک نوجوان سیکیورٹی فورسز کی جیکٹ سے نکل کر فرار

بدھ 17 دسمبر 2014 12:30

سانحہ پشاور، مشکوک نوجوان سیکیورٹی فورسز کی جیکٹ سے نکل کر فرار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مشکوک نوجوان پکڑنے کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز کی یونیفارم کے ساتھ استعمال ہونیوالی جیکٹ چھوڑ کرفرارہوگیاجس کے بعد ہسپتال کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کے لیے بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود مشکوک شخص کو پکڑنے کی کوشش کی گئی جس پر وہ سیکیورٹی فورسز کی یونیفارم کے ساتھ استعمال ہونیوالی جیکٹ کے اندر سے نکل کر فرار ہوگیاجبکہ جیکٹ اہلکاروں کے ہاتھوں میں رہ گئی۔ پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :