عالمی میڈیا نے سانحہ پشاور کو نمایاں کوریج دی، شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 17 دسمبر 2014 11:49

عالمی میڈیا نے سانحہ پشاور کو نمایاں کوریج دی، شدید الفاظ میں مذمت

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) شاور کے المناک سانحے نے پوری دنیا کو ہلا دیا ، عالمی اخبارات نے حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دنیا بھر کے اخبارات ، نیوز ویب سائٹس ، ٹیلی ویژن اور دیگر ذرائع ابلاغ پشاور میں بچوں کے قتل عام پر چیخ اٹھے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا سکول پر حملہ مقامی عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی کارروائی کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔

بچوں کے ساتھ اس بڑے سانحے نے پاکستان میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو یکجا کر دیا ۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی طالبان پہلے سکولوں پر بم مارتے اور انہیں جلاتے تھے لیکن اب انہوں نے سکولوں کے اندر معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بھی شروع کر دیا ۔ برطانوی اخبار گارڈین نے سکول کے ایک بچے کے حوالے سے لکھا کہ اس سے پہلے کبھی موت کو اتنا قریب سے نہیں دیکھا ۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے زخمی بچے کا کہنا تھا کہ اس نے دہشت گرد کے سامنے مرنے کا ڈرامہ کر کے اپنی جان بچائی۔ الجزیرہ نے واقعے کو بچوں کا قتل عام قرار دیا ۔ سی این این ، بی بی سی، Mirror، واشنگٹن ٹائمز ، انڈیپینڈنٹ ، ٹیلی گراف سمیت کئی عالمی اخبارات نے پشاور حادثے کی پرزور مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :