سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی ’سواری‘ سے متعلق اہم پیش رفت

بدھ 17 دسمبر 2014 11:36

سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی ’سواری‘ سے متعلق اہم پیش رفت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پشاور میں ورسک روڈ پر سکول میں دہشتگردوں کے حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقاتی اداروں کے مطابق دہشتگردوں کے زیراستعمال سفید رنگ کا کیری ڈبہ اسلام آباد سے چوری ہواتھا جس کا مقدمہ بھی درج ہے ۔

(جاری ہے)

کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے حکام نے سکول اور دہشتگردوں کی طرف سے جلائی گئی گاڑی کا معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ، مذکورہ گاڑی کی چوری کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہے اور دہشتگرد دستی بموں ، خودکش جیکٹوں کے علاوہ اے کے 47کلاشنکوف سے مسلح تھے ۔

متعلقہ عنوان :