سانحہ پشاور پر ملک بھر میں سوگ ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

بدھ 17 دسمبر 2014 10:50

سانحہ پشاور پر ملک بھر میں سوگ ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) ملک کے کونے کونے میں بربریت کا شکار ہونے والے بچوں کی مغفرت کیلئے دعائیں اور قرآن خوانی کی جائے گی سانحہ پشاور پر آج سے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ، قومی تاریخ کے بدترین سانحے پر ملک کے کونے کونے میں شہید ہونے والے بچوں کی مغفرت کیلئے دعائیں اور قرآن خوانی کی جائے گی ، حکومت پاکستان نے بھی اس قومی سانحے پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے ، پشاور کے علاوہ ملک کے تمام صوبوں اور سکولوں میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :