Live Updates

عمران خان کی طرف سے سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت

منگل 16 دسمبر 2014 00:11

عمران خان کی طرف سے سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کر کے آرمی پبلک سکول کے زخمی طلباءکی عیادت کی ہے۔ تفصیلات نے مطابق اس موقع پر تحریک انصاف کی صوبائی قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔

(جاری ہے)

کپتان نے زخمی بچوں سے خیریت دریافت کی اور دہشت گردوں کے خلاف ان کے عزم اور حوصلے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں ہر حملہ کیا ہے جس پر انہیں معاف نہیں کریں گے۔ متاثرہ بچوں اور خاندانوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کی آ نکھیں کئی بار نم ہوئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :