سانحہ پشاور، بھارتی اداکار بھی خاموش نہ رہ سکے

منگل 16 دسمبر 2014 16:11

سانحہ پشاور، بھارتی اداکار بھی خاموش نہ رہ سکے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) پشاور میں سکول میں بچوں پر طالبان کی فائرنگ کے خوفناک واقعہ پر دُنیا بھر سے مذمت جاری ہے ۔ اس افسوسناک ترین واقعہ پر بھارتی فلم انڈسٹری بھی خاموش نہ رہ سکی اور انہوں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے والدین سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ رتیش دیش مکھ، کرن جوہر، سوناکشی سنہا،دیپکا پڈوکون، جاوید اختر، وشال ڈڈلانی، روینہ ٹنڈن، سونم کپور و دیگر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان اداکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں ساری دُنیا کو اس مسئلے کے خاتمے کیلئے ایک ہونا پڑے گا ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور کوئی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔

۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :