وزیراعظم نواز شریف پشاور روانہ ،وزیرداخلہ کوبھی پہنچنے کی ہدایت

منگل 16 دسمبر 2014 14:38

وزیراعظم نواز شریف پشاور روانہ ،وزیرداخلہ کوبھی پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف ہنگامی طور پشاور جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ قومی سانحہ پر اسلا آباد میں نہیں بیٹھ سکتے ،وہ خود پشاور جا کر آپریشن کی نگرانی کریں گے اورجلد از جلد دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے بچوں کی شہادت سخت مذمت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی شہادتیں ملک کا بلکہ میرا اپنا ذاتی نقصا ن ہے اور سانحہ پشاور پر اس وقت پوری قوم سوگ کے عالم میں مبتلاہے ۔ نواز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو بھی جلد از جلد موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر لیڈنگ ویڈنگ ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔