عمران خا ن کی وزیراعلیٰ کے پی کے کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت

منگل 16 دسمبر 2014 14:00

عمران خا ن کی وزیراعلیٰ کے پی کے کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کو فوری طور پر ورسک سکول کے زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خا نے نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابط کر کے جائے وقوعہ پر پہنچنے اور تمام تر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی ہلاکت پر سخت مذمت اظہار کیا ہے اور وزیراعلیٰ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کرنےاور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تما م ڈاکٹروں کو طلب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔