Live Updates

لندن میں تقریب کے دوران نوجوان کی مولانافضل الرحمان پر حملے کی کوشش، عمران خان کا بھانجا گرفتار

منگل 16 دسمبر 2014 13:26

لندن میں تقریب کے دوران نوجوان کی مولانافضل الرحمان پر حملے کی کوشش، ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر ایک تقریب کے دوران نوجوان نے حملے کی کوشش کی حملہ آور نوجوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بھانجا بتایا جاتاہے ، جسے حراست میں لے لیا گیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا برطانیہ کے دارالعوام سے کشمیر سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب کے اختتام پر جب مولانا فضل الرحمان دارالعلوم سے باہر جا رہے تھے جب ایک نوجوان نے ان پر حملہ کردیا، پولیس نے ان پر حملے کے الزام میں حسان نیازی کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حسان نیازی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے انہیں تھپڑ مارا ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور وہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا حسان نیازی نے کہاکہ وہ احتجاج کاجمہوری حق استعمال کررہے تھے ، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ۔حسان نیازی نے کہا انہیں حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر کوئی حملہ کیاانہوں نے کہاکہ کشمیر کے طلبہ کی کانفرنس تھی جس میں مداخلت کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :