بلوچستان کے بہادر بیٹے مادرملت کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں:راحیل شریف

منگل 16 دسمبر 2014 12:15

بلوچستان کے بہادر بیٹے مادرملت کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں:راحیل ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کے بہادر بیٹے مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں۔پاک فو ج کے زیر اہتمام بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کی پانسگ آﺅٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلی بلوچستا ن ڈاکٹر عبدلمالک نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے اس تقریب میں شرکت کرنا باعث مسرت ہے اورانھیں خوشی ہے کہ آج وہ ان جوانوں کے ساتھ موجود ہیں کیونکہ انھیں لوگوں نے اپنے وطن کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینا ہے ۔

راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد کیخلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ہیں اور ملک کا امن خراب کرنے والے مٹھی بھرلوگوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کو پاک فوج میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور نوجوانون کے پر ُ عزم چہر ے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آپ نے اچھی تعلیم حاصل کی ہے اور یہ سب آپ کو سیکھانے والے استاتذہ کی محنت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستا ن حکوت صوبے کی ترقی کے لیے ممکنہ اقدام کر رہی ہے اور پا ک فوج بھی ہر دم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ،بلوچستان کی ترقی پاک فوج اور حکومت کے لیے اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے تمام کیڈیٹس کو پاک فوج میں شمولیت کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملک کو دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنا ہے اور پاک فوج اس سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور جلد ہی ان دہشت گردوں کا ملک سے سفایا کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :