پشاور،خیبر پختونخوا کے وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد عاطف کی ہدایت پر پبی میں سرکاری سکول کو غیر قانونی قبضہ میں لینے کے خلاف سخت کارروائی

پیر 15 دسمبر 2014 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد عاطف کی ہدایت پر پبی میں سرکاری سکول کو غیر قانونی طور پر قبضہ میں لینے والے کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق زمین کے مالک نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چوکی درب کیلئے زمین دی تھی مگر بعد ازاں زمین کے مالک نے نہ صرف سکول کے بچوں کو سکول سے دور رکھا اور ان کو سکول کے اندر نہ جانے دیتا بلکہ مذکورہ سکول کی عمارت کو تالا لگا کر اسے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتا تھا۔

اس بات کا انکشاف جب محکمہ تعلیم اور مقامی انتظامیہ کو ہوا تو زمین کے مالک کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔علاقہ کے مکینوں نے وزیر تعلیم سمیت محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو بے حد سراہا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف نے غیر قانونی طور پر سرکاری سکولوں پر قابض مالکان کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور محکمہ تعلیم کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک میکنزم کے تحت تمام سرکاری سکولوں کو ناجائز قبضہ سے وا گزار کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کہیں پر بھی نونہالان قوم سکول کی پڑھائی سے محروم نہ رہ جائیں۔

صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھی ایسے تمام کیسز فوری طور پر محکمہ تعلیم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :