پشاور، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات عبدالحق کا چترال سے باہر شادی شدہ خواتین کو بے دردی سے شہید کرنے پر سخت رنج و غم کا اظہار

پیر 15 دسمبر 2014 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم ِ مالیات اور سابق یو سی ناظم عبدالحق نے کہاہے کہ چترال سے باہر شادی شدہ خواتین کو آئے روز بے دردی سے شہید کرنے پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کو کیفر دار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں مردان میں شادی شدہ چترالی خاتون کے ہلاکت کو پختون معاشرے میں سفاکی کا ایک بدترین اور ظالمانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے اسے پوری مظلوم انسانیت کا قتل قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انسان نما بھیڑیے کو کسی طرح بھی زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا جو ایک غریب خاندانی کی بیٹی کو دھوکہ دہی سے بیاہ کر مردان لے آتی ہے اور پانچ سالوں تک اُسے چترال میں بوڑھے والدین سے ملنے نہیں دیتا اور بالاآخر اسے قتل کرکے لاش چترال بھیج دیتا ہے۔ عبدالحق نے چترال پولیس ، انتظامیہ اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ افراد کو پکڑ کر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ پھر کسی بھیڑیے کو ا س طرح کے مذموم اور ظالمانہ کاروائی کی جرات نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :