تحریک انصا ف کی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی

پیر 15 دسمبر 2014 11:23

تحریک انصا ف کی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء)تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کی18بڑی شاہراوں پر احتجاج کی اجازت لی گئی تھی لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے شہر کی 26بڑی شاہراﺅں کو ٹائر جلاکر بند کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تحریری معاہد ہ کیا تھا جس کے مطابق تحریق انصاف نے 18مقامات پراحتجاج کرنا تھا لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے 26مقامات کر بند کر رکھا ہے ۔

26بڑی شاہراﺅں کو بند کرنے سے شہریوں کو شہرمیں داخلے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہرکی بڑی شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ ایمبولنسوں کو بھی ٹریفک میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو بھی گزرن کا راستہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے زبر دستی لوگوں کو سکول اور دفاتر جانے سے روک رہے ہیں اور ایک بھائی اپنے بھائیوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں زبرد ستی اس شخص کی گاڑی روکی اور اسے جانے سے منع کیا ۔

اس شخص کے انکار پر تحریک انصا ف کے کارکن بد تمیزی اور ہاتھا پائی پر اتر آئے اور شہری کی گاڑی کی چابی بھی نکال لی تاکہ وہ اپنے بھائیوںکو سکول نہ پہنچا سکے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ زبردستی سکول ،کالجوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو زبردستی روک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں زبردستی کی پالیس اپنائی ہوئی تھی اور لاہوں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنا ن ڈنڈے اورلاٹھیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔