Live Updates

میاں محمو دالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی علامہ اقبال ٹاؤن سے داتا در بارتک احتجاجی ریلی ،کارکنان ”گو نواز گو “ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘کون بچائے گا پاکستان ‘عمران خان اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے، عوام نے تبدیلی کے حق میں اور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے‘میاں محمو دالر شید کا ریلی کے شر کاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 دسمبر 2014 00:07

میاں محمو دالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی علامہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی علامہ اقبال ٹاؤن سے داتا در بارتک احتجاجی ریلی نکالی گئی ‘کارکنان ”گو نواز گو “ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘کون بچائیگا پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ‘ریلی کے دوران تاجروں اورعوام کو آج (سوموار ) کے یوم احتجاج میں بھر پور شر کت کی دعوت دی گئی جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے حق میں اور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ۔

اتوارکے روز لاہور اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید کے انتخابی حلقے سے نکالے جانیوالی ریلی علامہ اقبال ٹاؤن سے مختلف راستوں سے ہو تے ہوئے داتا دربار پہنچی جبکہ ریلی میں تحر یک انصاف کے راہنما اویس لیاقت ‘رانا اختر حسین ‘فہیم چوہدری ‘فیصل عمران ‘احمد وسیم ‘میاں شکیل احمد ‘رانا اصغر ‘راجہ شبیر احمد ‘مہر شبیر ہیر و ‘عدنان ملک اور دیگر نے شر کت کی جبکہ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر ‘بینرز اور پہلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر عمران خان ‘آج کے احتجاج کے حق میں حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے داتا در بار کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ لاہور کے عوام نے عام انتخابات میں بھی تحر یک انصاف کا ساتھ دیا مگر حکمرانوں نے دھونس اور دھاندلی سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار دیا جسکے خلاف ہم عمران خان کی قیادت میں سڑکوں پر انصاف مانگ رہے ہیں اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک پر امن احتجاج جا ری رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اگست ہو یا کوئی اور دن ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق احتجاج کیا ہے اور لاہور میں بھی ہمارا احتجاج مکمل طور پرامن ہو گا اور حکمران بھی کسی قسم کی سازش سے باز رہے ہیں ورنہ تمام تر حالات کی ذمہ داری نوازشر یف اور شہبا زشر یف پر عائد ہو گی اور حکمرانوں کو ہر ظلم اور زیادتی کا حساب دینا پڑ یگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات