ڈاکٹر طاہر القادری کے ”والو“ نہیں دوشریانوں میں جزوی رکاوٹ ہے‘میڈیا ایڈوائزر سربراہ عوامی تحریک، ملک گیر احتجاج سے حکومت کو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل پر مجبور کر دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں

اتوار 14 دسمبر 2014 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے میڈیا ایڈوائزر محمد نور اللہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ”والو“ نہیں بلکہ دوشریانوں میں جزوی رکاوٹ ہے اور ڈاکٹر ادویات سے علاج کو ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں مکمل علاج کا مشورہ دیا گیا ہے مزید برآں ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 6ماہ مکمل ہونے پر 17دسمبر سے شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج سے حکومت کو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل پر مجبور کر دیں گے ۔

اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔ترجمان کے مطابق 17دسمبر سے شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تفصیلات کے بارے میں 16دسمبر کو پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مکمل انصاف ملنے تک پاکستان عوامی تحریک کا کوئی کارکن چین سے نہیں بیٹھے گا ۔