Live Updates

سعد رفیق جعلی ووٹوں سے ڈرے ہوئے ہیں ، پریس کانفرنس میں سعد رفیق کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، (کل ) سے نواز شریف کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی، اللہ کاکرم ہے کہ حلقے خود ہی کھلنا شروع ہو گئے، ایک پٹاخہ چلائے بغیر کراچی بند ہوا، کل لاہور بند کریں گے،تبدیلی کیلئے انصاف کی تحریک شروع کی ، ڈرانے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے، ڈرانے والے خود ڈریں گے،پولیس کا استعمال کر کے مجھے اور پرویز خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، نئے پاکستان میں نواز شریف ہو یا زرداری جیلوں کی ہوا کھائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب

اتوار 14 دسمبر 2014 00:04

سعد رفیق جعلی ووٹوں سے ڈرے ہوئے ہیں ، پریس کانفرنس میں سعد رفیق کے منہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سعد رفیق جعلی ووٹوں سے ڈرے ہوئے ہیں ، پریس کانفرنس میں سعد رفیق کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، کل سے نواز شریف کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی، اللہ کاکرم ہے کہ حلقے خود ہی کھلنا شروع ہو گئے، ایک بھی پٹاخہ چلائے بغیر کراچی بند ہوا، کل لاہور بند کریں گے،تبدیلی کیلئے انصاف کی تحریک شروع کی ہے، ڈرانے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے، ڈرانے والے خود ڈریں گے،پولیس کا استعمال کر کے مجھے اور پرویز خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، نئے پاکستان میں نواز شریف ہو یا زرداری جیلوں کی ہوا کھائیں گے۔

وہ اتوار کو شاہراہ دستور پر تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران لاہور کی ہڑتال میں ہمیں فیل کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، شریف برادران جو چاہیں کر لیں، لاہور فیصلہ کربیٹھا ہے، لاہور کا احتجاج پرامن ہو گا، تاہم اگر گلوؤں کا استعمال کیا گیا تو پھر ہم بھی پرامن نہیں رہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کیلئے انصاف کی تحریک چل رہی ہے، ملک میں ایسا لگتا ہے کہ پیسا ہے تو تعلیم اور نوکری ملے گی ورنہ نہیں، یہاں ہر چیز پیسے سے ہی ملتی ہے،حکمرانوں نے پیسے کی قوت سے عوام سے ووٹ کا حق بھی چھین لیا،ظلم کے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے انصاف کی تحریک چلائی، ہم مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ہار نہیں مانی اور نہ ہی ہم ہار مانیں گے، لاہور کے احتجاج کے بعد سے نواز شریف کیلئے احتجاج کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن موقع نہیں دیا جاتا۔ موقع ملا تو میرے ملازم کی بیٹی نے نمل یونیورسٹی سے ڈگری لے لی۔ انہوں نے کہاکہ سعد رفیق اپنے حلقے میں جعلی ووٹ نکلنے سے بہت زیادہ ڈرے ہوئے ہیں، سعد رفیق نے آج پریس کانفرنس کی تو غصے اور ڈر کے مارے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔اللہ کا کرم ہے کہ ہمیں کچھ نہیں کرنا پڑا، حلقے خود ہی کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات