پانچ ہزار ناظمین مدار س نے مفتی منیب الرحمن کو” گوگو“ کہہ دیا ،تنظیم المدارس میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک گیر مدارس اہل سنت کنونشن کامشتر کہ اعلامیہ

اتوار 14 دسمبر 2014 22:08

پانچ ہزار ناظمین مدار س نے مفتی منیب الرحمن کو” گوگو“ کہہ دیا ،تنظیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء)پانچ ہزار سے زائد مدارس اہل سنت کے ناظمین نے تنظیم المدارس کے انتخابات کو غیر آئینی قرار دے کر مفتی منیب الرحمن ، مولانا عبد المصطفیٰ ہزاروی اور مولانا غلام محمد سیالوی کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ایوان اقبال میں منعقدہ ملک گیر مدارس اہل سنت کنونشن میں جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ”مشترکہ اعلامیہ“ میں کہا۔

کنونشن سے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جے یوپی کے سیکرٹری جنرل پیر سید محفوظ مشہدی(ایم پی اے)علامہ احمد علی قصوری،صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی،مفتی محمد حسیب قادری ،پیر سید واجد شاہ گیلانی،سید غلام مصطفی عقیل بخاری،مفتی گلزار احمد نعیمی،صاحبزادہ نعیم عارف نوری،صاحبزادہ عثمان علی،مولانا اصغر شاکر ،مولانا حاجی عبد الخالق ،پیر گلزار احمد سیفی ۔

(جاری ہے)

علامہ رضائے مصطفی نقشبندی،مفتی احمد سعید طفیل،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،مفتی ضیاء الحسنین صدیقی،حافظ نصیر احمد نوارانی،مولانا مجاہد عبد الرسول،مولانا محمد علی نقشبندی،مولانا آصف اکبرمیر ،حاجی امداد اللہ نعیمی،علامہ قاسم علوی،پروفیسر محمد احمد اعوان،علامہ خالد محمود باروی،ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ،علامہ احمد نجمی،مولانا سلمان رضوی،علامہ عبد الستار رضوی،مولانا سمیع اللہ (بلوچستان)مولانا جمیل احمد رضوی(سندھ)مولانا عاشق القادری(آزاد کشمیر) مولانا محمد زکریا نعیمی(گلگت بلتستان)مولانا محمد رمیض(خیبر پختونخواہ) نے خطاب کیا۔

کنونشن میں خواتین کے مدارس کی نمائندگی کرتے ہوئے سعدیہ عبد الغنی جلالی نے بھی خطاب کیا ۔ملک گیر مدارس اہل سنت کنونشن میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم المدارس میں مخصوص گروہ کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے۔ہم تنظیم المدارس میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مدارس اہل سنت کی واضح اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔اہل سنت کے مدارس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم امن سے محبت اور دہشت گردی سے نفرت کرنے والے اہل حق ہیں۔ملک میں جہالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے مدارس دینیہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔