حکومتی نکات پی ٹی آئی کے حوالےکردیئے، برف پگھل چکی، اسحاق ڈار

اتوار 14 دسمبر 2014 21:13

حکومتی نکات پی ٹی آئی کے حوالےکردیئے، برف پگھل چکی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی نکات تحریک انصاف کے حوالے کیے ہیں، برف پگھل چکی ہے۔جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں اب مسائل کا حل چاہتی ہیں،مذاکرات کا اگلا دور منگل کی شام کو ہوگا۔ اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سنجیدہ طور پر مذاکرات شروع کیے ہیں،تحریک انصاف کا ایم او یو حکومت کے حوالے کر دیا،حکومتی ٹیم نے بھی ٹرم آف ریفرنس دیا ہے،مذاکرات کا اگلا دور منگل کی شام کو ہوگا، دونوں جماعتیں اب مسائل کا حل چاہتی ہیں، کوشش ہے کہ کل لاہور میں پرامن احتجاج ہو، ہم اپنی پارٹی کے کارکنان کو ہدایات دے چکے ہیں کہ پر امن رہنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی حکومتی نکات تحریک انصاف کے حوالے کیے ہیں،جب تک ہماری بات چیت کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی ہم کوئی تفصیل نہیں بتا سکتے، برف پگھل چکی ہے، امید کرتا ہوں کہ کل لاہور میں معاملات ٹھیک رہیں گے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سٹرکوں پر نہ آئیں، اللہ کرے کل لاہور میں کوئی برا واقعہ پیش نہ آئے۔ ٹھریک انصاف کے اسد عمر کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں اس وقت تناؤ چل رہا ہے، اس وقت بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ، اس وقت ٹی وی پر آنے والی بیان بازیوں کا جائزہ نہیں لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :