پارٹی کے کچھ لوگوں زمینوں کے قبضوں میں ملوث ہیں، الطاف حسین

اتوار 14 دسمبر 2014 18:18

پارٹی کے کچھ لوگوں زمینوں کے قبضوں میں ملوث ہیں، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے کچھ لوگوں زمینوں کے قبضوں میں ملوث ہیں، پارٹی کے کچھ بڑے لوگوں کے ساتھ پرانے سیکٹر اور یونٹ کمیٹیوں کے لوگ زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، قبضہ کرنے والے گروہوں کو پولیس اہلکاروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے مزید کہا کہ گورنر سندھ زمینوں پر قبضے میں ملوث لوگوں سے قانون کے مطابق نمٹیں، قبضوں میں ملوث لوگوں کو ایم کیوایم سے وابستگی کی خاطر معاف نہ کیاجائے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو ٹاؤنز کی جانب سے گاڑیاں ملی ہوئی ہیں اور وہ پیٹرول بھی مفت کا حاصل کررہے ہیں، ایسے تمام لوگ فوری طور پر اپنی اصلاح کرلیں ورنہ گیہوں کے ساتھ گھن بھی پستا ہے اور پھر سینیٹ سے لیکر صوبائی اسمبلی بشمول قومی اسمبلی ایک ساتھ سب کو استعفے دینے پڑینگے۔