Live Updates

پاکستان بند کرنیوالوں پر عذاب نازل ہوگا، پی ٹی آئی نے کوئی ووٹ چیلنج نہیں کیا: خواجہ سعد رفیق

اتوار 14 دسمبر 2014 17:55

پاکستان بند کرنیوالوں پر عذاب نازل ہوگا، پی ٹی آئی نے کوئی ووٹ چیلنج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان کے جھوٹ پکڑنے کا وقت آگیاہے ، پاکستان بند کرنے والوں پر خدا کا عذاب نازل ہوگا، کراچی بند ہونے سے 15ارب روپے کا نقصان ہوا، خان صاحب ”بال ٹھاکرے“ نہ بنیں ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کے درد کا علاج پارلیمنٹ ہی کرائے گی ،اُن کی زبان میں جواب دینے پر مجبور ہوگئے ہیں، عمران خان دوخلاءپن اور مکاری کررہے ہیں ، جعلی ووٹ سے آئے ہیں تو قانون سازی کا مطالبہ کیوں کیاجاتاہے ؟ اُن کاکہناتھاکہ تحریک انصاف نے کوئی ووٹ چیلنج نہیں کیا، مخالف امیدوار نے 40پریذائیڈنگ آفیسر تبدیل کرائے اور الیکشن کے کچھ ہی گھنٹوں بعد حامد خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست کردی تھی، عمران خان جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں ، اب عمران خان کے جھوٹ پکڑنے کا وقت آگیاہے ۔

سوالات کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ ن لیگ کا کوئی کارکن سڑک پر نہیں آئے گا،لاہورمیں معمولات زندگی جاری رکھیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات