بھارتی دباؤ ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارتی دباؤ کے بعد پاکستان کے دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ، شفقت رسول کو وارننگ ،پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی امجد علی اورمحمد توثیق فائنل نہیں کھیل سکتے ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ، پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ،ماضی میں ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا ، بھارت کو بھی اپنے رویئے پرنظر ثانی کر نی چاہیے ، رانا مجاہد،شہناز شیخ نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کھلاڑیوں کے رویے پرتحریری معافی مانگ لی،جیت کا جشن مناتے وقت چند کھلاڑیوں کا رویہ نامناسب تھا ، شہناز شیخ کا انٹرویو

اتوار 14 دسمبر 2014 17:25

بھارتی دباؤ ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارتی دباؤ کے بعد پاکستان ..

بھو بنیشور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارتی دباؤ کے بعد پاکستان کے دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر تے ہوئے شفقت رسول کو وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کھلاڑیوں کے رویے پرتحریری معافی مانگ لی ہے تفصیلات کے مطابق بھارتی دھمکیوں کے بعدانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دباؤ میںآ کر پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو طلب کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں سے بھارت کیخلاف میچ میں فتح کے بعد جشن منانے پر اعتراض کے حوالے سے تحقیقات کی گئی جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے 2کھلاڑیوں پرایک میچ کی پابندی عائد کردی جس کے بعد امجد علی اورمحمد توثیق فائنل نہیں کھیل سکتے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایک کھلاڑی شفقت رسول کو وارننگ جاری کر دی ہے تحقیقات کے دور ان پاکستانی کھلاڑیوں نے سوالات کے جواب میں کہاکہ ہمارا مقصد کسی کادل دکھانانہیں تھا جو کچھ کیا وہ خوشی کا اظہار تھا اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہاکہ اگر ایف آئی ایچ یہ سمجھتی ہے کہ کھلاڑیوں کی کوئی غلطی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں اپنی تحریری بیان میں شہناز شیخ نے کہاکہ تحریری معافی نامہ ایف آئی ایچ ٹور نا منٹ ڈائریکٹر کو بھجوایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اپنی ٹیم سے بھی بات کی انہیں بتایا کہ ہم بھارت میں مہمان ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل سے بھی رابطہ کیا ہے قبل ازیں بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے شہناز شیخ نے تسلیم کیا کہ تسلیم کیا ہے کہ جیت کا جشن مناتے وقت چند کھلاڑیوں کا رویہ نامناسب تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بعض تماشائیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو نامناسب رویے کا سامنے کرنا پڑا جس پر ایک دو کھلاڑیوں نے بھی جواباً نامناسب انداز اختیار کیا جس کا انہیں افسوس ہے اور انہوں نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سے اسی وقت معذرت کر لی تھی۔شہناز شیخ نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران بھی میڈیا کے کچھ لوگوں کا انداز ان کے ساتھ اچھا نہیں تھا جس کی رپورٹ انہوں نے فوراً ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو کر دی تھی۔

شہناز شیخ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ پاکستان نے بھارت کو ہوم گراوٴنڈ پر شکست دی ہے لہذا بہت سے لوگوں کو یہ جیت ہضم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان اور بھارت کا ایک ساتھ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہاکہ ہم نیوٹرل جیوری کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ بھارت اپنے روئیے پرنظرثانی کرے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایسا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا

متعلقہ عنوان :