ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 20:46

ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان ..

بھوینشپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2014ء) ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو بھارت میں دھول چٹا دی۔ پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان 16 سال بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچا۔ پاکستان کی جانب سے محمد ارسلان ، محمد وقاص ، سعید شاہ نے گول اسکور کیے۔ محمد ارسلان قادر کو ہیرو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کا فائنل میں مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھ دسمبر کو آغاز ہوا ۔ افتتاحی روز پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے تھا جس میں گرین شرٹس کو دو ایک سے ناکامی ہوئی۔ اس کے اگلے ہی روز انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی آٹھ دو کی شکست نے مورال گرا دیا۔ پول کا تیسرا اور آخری میچ آسٹریلیا سے پڑا کینگروز نے قومی شاہینوں کو تین صفر سے ہرا کر رہی سہی کسر نکال دی قسمت کی کرنی دیکھئے کہ ٹورنامنٹ ضابطوں نے پاکستان کو کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا ۔ گیارہ دسمبر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑی نیدر لینڈز کو ہرا کر زیرو سے ہیرو بن گئے۔

متعلقہ عنوان :