حکومت اور پی ٹی کا مذاکراتی عمل خفیہ رکھنے کا فیصلہ ‘کامیابی کی صورت میں میڈیا کو بریفنگ دی جائیگی

مذاکرات میں زیرغور آنے والے نکات کو عوام کے سامنے نہیں لایا جائے گا ‘اسد عمر

ہفتہ 13 دسمبر 2014 13:27

حکومت اور پی ٹی کا مذاکراتی عمل خفیہ رکھنے کا فیصلہ ‘کامیابی کی صورت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ طور پر شروع ہونے والے مذاکرات کے دوران ہونے والی پیشرفت کو عوام کے سامنے نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے حکومتی اور پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ میڈیا پر آنے والے فریقین کے بیان سے مذاکرات متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم مذاکراتی عمل کامیاب ہوگیا تو باقاعدہ میڈیا کو بریفنگ دی جائیگی اور کسی چیز کو پوشیدہ نہیں رکھا جائیگا حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ مذاکرات میں زیرغور آنے والے نکات کو عوام کے سامنے نہیں لایا جائے گاتاہم کامیابی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائیگی اسد عمر نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے آرڈنینس جاری کرنے کے مطالبے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں۔