سپریم کورٹ حکومت کے ماتحت نہیں ‘ آزاد ادارہ ہے ‘ وزیر اعظم کمیشن کیلئے صرف درخواست کر سکتے ہیں ‘پرویز رشید

ہفتہ 13 دسمبر 2014 13:18

سپریم کورٹ حکومت کے ماتحت نہیں ‘ آزاد ادارہ ہے ‘ وزیر اعظم کمیشن کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کے ماتحت نہیں ‘ آزاد ادارہ ہے ‘ وزیر اعظم کمیشن کیلئے صرف درخواست کر سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان حکومت کی بات مان لیتے تو معاملہ 15 اگست سے پہلے حل ہو جاتا۔پرویزرشید نے کہاکہ ہم نے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی14 اگست سے پہلے قائم کر دی تھی اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط 14 اگست سے پہلے لکھ دیا تھا۔

13 اگست کو وزیراعظم کی جانب سے خط لکھے جانے کے باوجود سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کیوں تشکیل نہیں دیا؟اس سوال کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کو درخواست کر سکتے ہیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان کسی طریقے سے بھی حکومت پاکستان کے ماتحت نہیں وہ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وضاحت کی کہ ایک ممکنہ رکاوٹ عمران خان کا رویہ ہے اپنی گفتگو میں انھوں نے یہ ذکر بھی کیا کہ سپریم کورٹ کو وزیراعظم کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں یہ طے نہیں کہ کمیشن کتنے دن میں تشکیل دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیصل آباداورکراچی کے احتجاج میں فرق تحریک انصاف کے کارکنوں کارویہ تھا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے زبردستی فیصل آبادمیں کاروبار برباد کرنیکی کوشش کی، کراچی میں بینکس، دکانیں، سڑکیں کھلی تھیں، کچھ سڑکوں پر پی ٹی آئی کے لوگ بیٹھے تھے لاہور میں بھی تحریک انصاف نے دکانیں بندنہ کرائیں تواحتجاج پْرامن ختم ہوگا، بصورت دیگر اہل لاہور بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :