Live Updates

تحریک انصاف کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، 16 مقامات کا انتخاب

ہفتہ 13 دسمبر 2014 12:06

تحریک انصاف کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، 16 مقامات کا انتخاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کے لیے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا۔ عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کے سولہ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں کارکن احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

تحریک انصاف نے جن مقامات کا انتخابات کیا ہے ان میں شاہدرہ، بھاٹی چوک شاہ عالم سرکلر روڈ ، پی ایم جی چوک، بابو صابو ، مال روڈ ، جی ٹی روڈ، شالا مار، مغلپورہ ، بھٹہ چوک ،لبرٹی مارکیٹ، اکبر چوک ، ٹھوکر نیاز بیگ ،چونگی امرسدھو ، جوڑے پل ،بھکیوال موڑ، مزنگ چونگی اور ہائیکورٹ چوک شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات