کیویز نے دوسرے ون ڈے میں شاہینوں کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

جمعہ 12 دسمبر 2014 23:47

کیویز نے دوسرے ون ڈے میں شاہینوں کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء)دوسرےون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کیویز نے 253 رنز کا مقررہ ہدرف 46 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیوی کپتان ولیم سن 70 رنز کے ساتھ جبکہ ڈی وچ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے اوپنر برنولی 47 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنےاور رونچی کو بھی بوم بوم نے پولین بھیجا جبکہ پاکستانی حارث سہیل نے ٹیلر، لیتھم اور اینڈرسن کا شکار کیا۔

کیوی کپتان ولیم سن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کیناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نےنیوزی لینڈ کو 253 رنز کا ہدف دیدیا تو محمد حفیظ 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ہینری نے چار اور میک کلینگان نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تو کھیل کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کیا ۔

احمد شہزاد کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور رونچی کی گیندکا نشانہ بنے، یونس خان 6سکور بنا کر ٹیلر کانشانہ بنےاور اسد شفیق 1رن ہی بنانے میں کامیا ب ہو سکے اور ہنری کی گنید پر بولڈ ہو گئے جبکہ حارث سہیل ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 33رنز بنا کر اینڈرسن کے گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں آؤٹ قرار پائے۔محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاندار ففٹی سکور کی اور 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 92 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔

انہیں ہینری کے گیند پر لیتھم نے کیچ آؤٹ کیا۔کپتان مصباح الحق نے دو چھکوں اور دو چوکوں کے ذریعے 47 بنائے اور ففٹی مکمل کرنے سے قبل ہی ہینری کی گیند پر آؤٹ قرار پائے۔شاہد آفریدی جارحانہ انداز میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر محض 14 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آ ؤٹ ہوئے۔وہاب ریاض 14 رنز بنا کر ٹیلر کا شکار بنےجبکہ کیپر سرفراز احمد 23 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد سہیل تنویر اور محمد عرفان نے جم کر کر کھیلنے کی کوشش کی تاہم 252 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مصباح الحق نے مسلسل دوسری بار ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ پہلے ون ڈے میچ میں بھی مصباح الحق نے ٹاس جیتا تھا تاہم اس وقت انہوں نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے سنسنی خیزمقابلہ کے بعد جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی تاہم اس میچ میں فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔