وزارت امور کشمیر میں منگلا ریزنگ منصوبہ کے متعلق کمیٹی کا اجلاس،

متاثرین منگلاڈیم کے تمام مسائل حل کرائیں گے ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹیرف کا مسئلہ حل کیا جائے گا، چوہدری عبدالمجید

جمعرات 11 دسمبر 2014 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) وزارت امور کشمیر میں منگلا ریزنگ منصوبہ کے متعلق کمیٹی کا اجلاس وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر عابد علی،سیکرٹری وزارت امور کشمیر ،چیئرمین واپڈا پراجیکٹ ڈائریکٹر منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ ،کمشنر امور منگلاڈیم ،فنانس ڈویژن کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اضافی کنبہ جات کو معاوضہ ،پانی ،سڑکوں،بقیہ سکولوں کی تعمیر،میرپور خالق آباد متاثرہ سڑک سمیت مختلف ایشوز کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ منگلا ڈیم ریزنگ منصوبے کے زیر التواء مسائل بشمول اضافی کنبہ جات،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے ، بجلی ٹیرف میں اضافے کے بقایا جات کی وصولی کو موخر کرنے ،معاہدے کے تحت بننے والے سکولوں کی تعمیر مکمل کرنے اور میرپور خالق آباد متاثر ہونے والی سڑک کو جلد تعمیر کرنے ،ریزنگ منصوبے کے نظر ثانی پی سی ون کے تحت مزید فنڈز جاری کیے جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ان مسائل کے جامع حل پر تفصیلی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مسائل کے فوری حل کے لیے ان ایشوز کو وزیراعظم سطح کے فور م پر اٹھایا جائے۔جس کے لیے چیئرمین واپڈا ورکنگ پیپرز تیار کریں گے جس کی روشنی میں بریف نوٹ تیار کر کے وزیراعظم پاکستان سے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں کو احکامات جاری کروائے جائیں گے۔ چیئرمین واپڈا یہ بریف نوٹ وزارت امور کشمیر کو بھیجوائیں گے جہاں سے ہی نوٹ حکومت آزادکشمیر کو بھی بھیجوایا جائے گا ۔

اجلاس میں میرپور خالق آباد متاثرہ سڑک کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور اس ضمن میں چیئرمین واپڈا معاملہ کی چھان بین کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ وفاقی وزیر امور کشمیر کو پیش کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ متاثرین منگلاڈیم کے تمام مسائل حل کرائیں گے ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹیرف کا مسئلہ حل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :