اسلام اللہ عزوجل کا محبوب مذہب ،ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے،مولانا عمران عطاری،

اسلام کے سواء کسی اور دین کو اختیار کرنیوالے دنیا وآخرت میں نقصان اٹھائینگے

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:26

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری ان دنوں Ukکے مدنی دورے پر ہیں ۔ایکسل ہال لندن یوکے میں منعقدہ اجتماع میں مبلغین دعوت اسلامی ،رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری اور نگران شوریٰ نے بیان کیا ۔اپنے بیان میں نگران شوریٰ نے کہا کہ صرف اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات بیان کرتا ہے ۔ہمیں اپنے مسلمان ہونے پرفخر ہونا چاہئے کیونکہ اسلام سچا دین ہے ۔

اللہ عزوجل کو صرف دین اسلام ہی محبوب ہے ،اس کے سوا کوئی دین اللہ عزوجل کی بارگاہ میں قابل قبول نہیں ۔جو لوگ اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرتے ہیں وہ دنیا وآخرت میں نقصان اٹھائیں گے ۔اسلام ہمیں اجتماعی وانفرادی طورپر زندگی گزارنے کیلئے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

نیکی کی راہ پر چلنے والوں کو ہر اچھی بری چیز سے آگاہ کرتا ہے ۔

نگران شوریٰ نے کہا کہ اسلام معاشرے کو مثبت راہ پر گامزن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔اسلام کی مقرر کردہ سزائیں اگر معاشرے میں نافذ ہوجائیں تو جرائم دم توڑ جائیں ۔اگر آپ باعزت اور پرسکون زندگی گزارنا چاہئے ہیں تو اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں جو آپ کی زندگی باوقار بناسکے ۔انہوں نے کہا کہ عورت کو عزت دینے کی باتیں سب لوگ کرتے ہیں مگر اسلام نے عورت کو عزت کے ساتھ ساتھ حقیقی معنوں میں تحفظ بھی فراہم کیا ہے ۔

بدکاری کی بنیادی وجہ بد نگاہی ہے اس کی روک تھام کیلئے اسلام نے مسلمان مردوعورت کو اپنی نگاہی نیچی رکھنے اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے ۔نگران شوریٰ نے کہاکہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی مسلمانوں کو عملی طورپر باکردار بنانے میں مصروف ہے۔دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر آج تک بہت سے مسلمان گناہوں سے تائب ہوچکے ہیں اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں ۔اجتماع کے دوران نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیو کو سلسلہ عالیہ عطاریہ قادریہ میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری کا مرید بنایا ۔اجتماع کے اختتام پر سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں نے راہ خدا عزوجل میں سفر اختیار کیا ۔
؎

متعلقہ عنوان :