آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات

جمعرات 11 دسمبر 2014 16:59

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ایساف کمانڈر کی ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔