صوبائی درالحکومت میں15 دسمبر کو عام تعطیل کا امکان

جمعرات 11 دسمبر 2014 11:03

صوبائی درالحکومت میں15 دسمبر کو عام تعطیل کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء)تحریک انصاف کے 15دسمبر کو لاہور جام کرنے کی کال کے بعد شہر میں عام تعطیل کا امکان ہے او ر اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیا ن مشاور ت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 15دسمبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لاہور کو پر امن رکھنے کے لیے عام تعطل کیے جانے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ میں مشاور ت جاری ہے ۔عام تعطل کا مقصد دفاتر جانے والے لوگوں اور سکول جانے والے بچوں کو پر یشانی سے بچانا ہے ۔لاہور میں عام تعطل سے تاجروں کی جانب سے شڑ ڈاﺅ ن ہڑتال کا تاثر بھی ختم ہو جائے گا۔