داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،پہلا مرحلہ پانچ سال میں مکمل ،2200 میگاواٹ بجلی، 8.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کی گنجائش ، لاگت 6.75 ملین ڈالر آئے گی،حکام کی بریفنگ

بدھ 10 دسمبر 2014 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر چیئرمین واپڈا طارق محمود کی جانب سے وزیر مملکت عابد شیر علی اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پانچ سال کے پہلے مرحلے میں مکمل ہوگا جس سے 2200 میگاواٹ بجلی مجموعی طور پر حاصل ہوگی۔ 8.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ ٹوٹل 6.75 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ اگر پراجیکٹ کے بعد ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو قومی خزانے کو 23 کروڑ کا روزانہ نقصان ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :