اسحاق ڈار کا اسد عمر کو ٹیلی فون ، رابطہ بحال

بدھ 10 دسمبر 2014 23:23

اسحاق ڈار کا اسد عمر کو ٹیلی فون ، رابطہ بحال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماءاسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہیں مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر کی جانب سے حکومت کا مذاکرات بحال کرنے کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کرنے کی مہلت مانگ لی ہے۔حکومت کی جانب سے کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ نہیں ہو رہا لیکن اس ٹیلی فون کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ بحال ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :