چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس ،

اسلام آباد کے سیکٹرD-12میں ٹریفک سائن بورڈ، سٹریٹ بورڈز اور سیکٹرD-12اورD-13کے درمیان پر ی کاسٹ باونڈری وا ل کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

بدھ 10 دسمبر 2014 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد ، ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل اور انجینئرنگ ونگ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹرD-12میں ٹریفک سائن بورڈ، سٹریٹ بورڈز اور سیکٹرD-12اورD-13کے درمیان پر ی کاسٹ باونڈری وا ل کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو بتایا گیا کہ سیکٹر D-12کے اپروچ روڈ(سیکٹرE-11) سے سیکٹر D-12تک سڑک کی کارپیٹنگ کر دی گئی ہے جبکہ سیکٹر D-12میں ٹریفک کی رہنمائی کے لئے سائن بورڈ اور سٹریٹ بورڈ لگانے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ سائن بورڈز کے کام پر تقریباً پانچ ملین روپے لاگت آئے گی جس کے تحت پورے سیکٹر میں سائن /سٹریٹ بورڈز لگائے جائیں گے۔

انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے پر اکتوبر سے کام جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو اگلے تین ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیکٹر D-12میں روز بروز رہائشیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور نئے مکانات تعمیر ہو رہے ہیں لہذا سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبے شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ سیکٹر D-12اور D-13کے درمیان بفر زون اور سیکٹروں کے اندر تجاوزات کے سد باب کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر ٹینڈر کر دیا گیا ہے جس کے تحت سیکٹر D-12اور D-13کے درمیان پری کاسٹ باونڈری وال کی تعمیر کی جائے گی۔

انہیں بتایا گیا کہ دیوار کی لمبائی 6600فٹ جبکہ دیوار کی اونچائی چھ فٹ ہو گی۔ اس منصوبے پر تقریباً 10ملین روپے کی لا گت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس کا ٹینڈر کھلنے کے فوری بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے تاکہ تجاوزات کنندگان بفر زون اور رہائشی سیکٹروں میں تجاوزات نہ کر سکیں۔ انہوں نے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر D-12کے جاری تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت ہی میں مکمل کر نے کو یقینی بنائیں تاکہ اس سیکٹر کے رہائشی ان تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :