Live Updates

عمران خان نے کراچی میں احتجاج ملتوی کرنے کی مشروط پیشکش کر دی

بدھ 10 دسمبر 2014 20:25

عمران خان نے کراچی میں احتجاج ملتوی کرنے کی مشروط پیشکش کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگر حکومت بات چیت میں سنجیدہ ہے تو 24 گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دے ہم بھی کراچی میں احتجاج ملتوی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ ا سحق ڈار کو مذاکرات پھر سے یاد آ گئے، اصل میں حکومت اب سمجھ گئی ہے کہ کپتتان باز نہیں آ ئے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :