عمران، شیخ رشید کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 10 دسمبر 2014 13:43

عمران، شیخ رشید کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) پولیس نے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کیلئے لوگوں کو اکسانے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں رہنما کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شاہ محمود قریشی، عارف علوی اور اسد عمر کے خلاف بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

سابق وزیر قانون کی شکایت پر سمن آباد تھانے میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے کم از کم 500 کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا رانا ثنااللہ نے کہا کہ پولیس نے میرے بیان کو مقدمے کا حصے بنا لیا ہے اور میں نے اپنی درخواست میں جن لوگوں کی نشاندہی کی ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :