Live Updates

پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران گڑبڑکی تو قانون حرکت میں آئے گا: سیدقائم علی شاہ

بدھ 10 دسمبر 2014 11:22

پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران گڑبڑکی تو قانون حرکت میں آئے گا: سیدقائم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں کی جائے گی لیکن اگر اس دوران کوئی گڑ بڑ کی گئی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ احتجاج سب کا آئینی حق ہے اور کراچی میں بھی تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں ہوگی، عمران خان نے 12 دسمبر کو آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو ٹھیک ہے اوراگر کوئی گڑ بڑ کی تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

سندھ میں رینجرز اورپولیس کو جدید اسلحے کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ کوشش ہے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ نے جو وقت دیا ہے اس میں ان کا انعقاد کردیا جائے لیکن ابھی تک سندھ میں حلقہ بندیاں بھی نہیں ہوئیںتاہم اس معاملے پر ماہر ین قانون سے مشورہ کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات