شاہ لطیف کے آفاقی کلام سے روح کو تسکین ملتی ہے ، قائم علی شاہ،

شاہ کے پیغام میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے ساتھ امن محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ کی عرس کے آخری روز شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی مزار پر حاضری، خصوصی دعا کی، میڈیا سے گفتگو

منگل 9 دسمبر 2014 23:29

مٹیاری (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے عرس کے آخری روز شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی مزار پر حاضری دے کر خصوصی دعا کی بعد میں شاہ کا کلام سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو اور شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شاہ لطیف کے آفاقی کلام سے روح کو تسکین ملتی ہے جس کے پیغام میں انتہا پسندی کاخاتمہ ہونے کے ساتھ امن محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے انہوں نے کہا کے آئین کے دائرے میں رہکر جدوجہد کرنے والے کی کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی جبکہ قانوں ہاتھ میں لینے والوں کوقانونی جکڑ میں لیا جائے گا انہوں نے کہا کے امن امان کے قائم کے لیے پولیس اور رینجرز کا نمایاں کردار ہے جبکہ جدید آلات کی خریداری کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے عملدرآمد کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن نے 6ماہ میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے لیے بیان جاری کیا ہے انہوں نے کہا کے وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے کراچی میں سندھ کے لیے 50سے60ارب روپے وفاق سے لینے کے لیے بات کی ہے ،انہوں نے کہا کے سرگودھا میں ایک دن میں کئی لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تھر میں ہلاکتوں پر ہمارے اوپر بے بنیاد الزام تراشی کی جارہی ہے جبکہ ہم نے مشکل حالات میں ہرگز عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے انہوں نے کہا کے پہلے سندھ حکومت کے پاس مالی خزانہ کم تھااور اس کے بغیر ترقی بھی ناممکن ہے لیکن واضع رہے کے سندھ قدرتی وسائل سے مالامال ہے،پی پی جمہوری پارٹی کو توڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن نوجوانوں کے شعور اور بھرپور جدوجہد سے جہموریت کی مضبوط جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کے سندھی لوگ صوبے اور ملک کے لیے مضبوط جذبہ رکھتے ہیں صوبے اور ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے بعدا زاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے راگی فقیروں میں عبد الغفور سومرو ،ڈھولک نوازبچل ،سگھڑ محمد صالح جھتیال دیگروں میں لطیف ایوارڈ جبکہ دیگروں میں ٹرافی اور شیلڈ تقسیم کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ ثقافت کے راگی فقیر،شاعر ادیبوں کے لیے 7لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ،ان کے ہمراہ صوبائی مشیر شرمیلا فاروقی ،سیکرٹری اعجاز میمن بھی موجود تھے۔